URDU
اہل اسلام کیلئے (کورونا) کووڈ-19 سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں ہدایت
نامہ
جو کہ معروف سکالرز اور معالجین کی ماہرانہ آراء کی روشنی میں
مرتب کیا گیا ہے۔
تمام حمد و ستائش کے لائق وہ ذاتِ وحدہٗ لا شریک ہے جس سے ہر وقت ہم پناہ، خیر اور رہنمائی کے طلب گار رہتے ہیں۔ تمام درود و سلام نبیِ کریم ﷺ پر کہ جن کے ذریعے سے ہم اسلام جیسی نعمت سے سرفراز ہوئے۔
موجودہ عالمی وبا (کورونا) کووڈ-19 پوری دنیا میں تیزی سے پھیل چکی ہے اور اس نے لوگوں کی زندگیوں کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ مسلم ممالک پر بھی یہ مرض متعدد طریقوں سے اثرانداز ہوا ہے۔ چنانچہ اس کتابچے کو لکھنے کا مقصد مسلمانوں کو پرعزم رکھنا ہے اور صحیح بنیادی اسلامی اصولوں سے اور علمی اور عملی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے-
:اس کتا بچے کے مقاصد
1- الله سے اپنے روحانی تعلق کو مضبوط کرنا
2- یہ یقینی بنانا کہ ہم اور ہمارے عزیز ہر طرح کے حالات و واقعات کا سامنا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
دعا ہے کہ الله قادرِمطلق سے ہمارا تعلق ان ساعتوں میں مضبوط تر ہو ،تاکہ وہ ہمیں، ہمارے عزیز واقارب اور میل جول والے دوست احباب کو ہر طرح کی آزمائش سے محفوظ فر مائے، ہمارے مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔ آمین